
ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے پہلے روز بھی چڑھاؤ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/DHtaAljyx2 pic.twitter.com/xd2Mc9i5GL
— SBP (@StateBank_Pak) July 18, 2022
انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 روپے بڑھ کر 216 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، جبکہ شہباز حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 5۔17 فیصد اضافے سے 32 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ مندی کا شکار رہی تاہم اب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 613 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے سے 41 ہزار 661 پوئنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسٹاک ماہرین اور فاریکس ڈیلزر کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ روپے کی قدر بھی مسلمل کم ہورہی ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف سے قرض پروگرام پر بورڈ منظوری میں بھی دو تین ہفتوں کی تاخیر کی اطلاعات ہیں جس کا بھی منفی اثر دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News