
پیٹرول
اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ڈیلرز نے ہڑتال کا اعلان ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ہونے والے مذاکرات میں حکومتی ٹیم سے شاہدخاقان عباسی اور وفاقی وزیرمصدق ملک شامل تھے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی جب کہ سیکرٹری پیٹرولیم ،چیئرمین اوگرا اور ڈی جی آئل بھی مذاکرات میں شامل تھے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرول پمپ مالکان کے مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول پمپ مالکان کا ڈیلرز مارجن بڑھادیا ہے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت یکم اگست سے پیٹرول کا فی لٹر 2 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کا فی لیٹر 3 روپے6 پیسے بڑھا دے گی۔
وفاقی حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News