
ایف بی آر کی جائیداد پر انکم ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو بڑا نقصان ہوگیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مالی سال 2020-21 میں 72 کروڑ 51 لاکھ روپے پراپرٹی پر انکم ٹیکس اکھٹا نہیں کیا گیا۔
ایف بی آر کے 14 فیلڈ دفاتر میں 178 ودہولڈنگ ایجنٹس نے ٹیکس منہا نہیں کیا۔ایف بی آر نے 72 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد رقم کی وصولی کے لیے اقدامات نہیں کیے ۔
اب تک 3 لاکھ 10 ہزار روپے کی رقم ریکوری کے لیے فائنل کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے 72 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے لیے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر سے جنوری 2022 تک رپورٹ طلب کی تھی۔
ایف بی آر کی جانب سے معاملے پر مزید کارروائی کی رپورٹ اے جی پی کو جمع نہیں کرائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News