
کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا شدید بحران ہے جس کے باعث کمرشل اور گھریلو صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گیس بحران مزید شدت اختیارکرگیا ہے اور کئی علاقوں میں کمرشل اور گھریلو صارفین گیس سےمکمل محروم ہیں جس کے باعث شہریوں کے لیے کھانا پکانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
سرد علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، گھروں میں چولہا جلانا، گیس ہیٹر اور گیزر چلانا مشکل ہوگیا ہے، دکانوں اور ہوٹلوں کا کاروبار بھی ٹھپ ہونے لگا ہے جبکہ مہنگی ایل پی جی کے استعمال سے اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس نایاب ہونے کی وجہ سے عوام بازار سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور ہوگئے، کراچی میں بھی گیس پریشر میں کمی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ ایل پی جی اور لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی گیس کی قلت بدستور جاری ہے۔ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے گیس دستیاب نہیں، دکانوں اور ہوٹلوں کا کاروبار بھی گیس نہ ہونے سے ٹھپ ہونے لگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی بندش نے انہیں سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے، لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی۔
‘ملک کے پاس سرد موسم میں گیس نہیں ہے’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شوکت ترین نے دو روز قبل کہا تھا کہ مہنگائی کم نہیں ہو رہی، پاکستان میں خاص طور پر غریب لوگ بدترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک میں اب سرد موسم میں گیس نہیں ہے، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ناکام ہو چکی ہے، الیکشن کراؤ اور چلے جاؤ۔
AdvertisementInflation is not coming down. Pakistanis specially poor people are facing the worse conditions. Now there is no gas in cold weather. Despite reductions in international oil prices, petrol and diesel prices are not being reduced. Regime change has failed, call elections and leave pic.twitter.com/dGM3JUgUU2
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 9, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News