
عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کا 1.1 ارب ڈالر قرض روکنے کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعلقہ اقدامات نہ کرنے پر قرض روکا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کی پاکستان کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد فنانسنگ کی منظوری
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرضہ موخر نہیں ہوا ،حکومت قرض کے حصول کے لیے اقدامات کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے کچھ مطالبات تھے جن کا تعلق صوبوں سے ہے۔ ہماری طرف سے تمام کام مکمل ہے لیکن عالمی بینک کے وکیلوں کے مطابق کچھ دستاویز کم ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی بینک کا پاکستان کیلئے کنٹری کلائیمیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت صوبوں سے اس حوالے سے درکار ڈیٹا مانگ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News