مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی
شہر قائد میں اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 600 سے 640 روپے فی کلو سے پر فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: گھی، آٹا، تیل سب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا
چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن چوہدری اشرف کا کہنا ہے کہ اس بحران میں فیڈ کی سب سے بڑی مل بند ہوگئی ہے۔ فیڈ مل بند ہونے سے 4 ہزار ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
چوہدری اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں فیڈ کی 40 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ پورٹ پر لگے 12 جہازوں میں سے ایک جہاز ان لوڈ کیا جارہا ہے۔ سویا بین اور کینولا سمیت 12 جہاز پورٹ پر تاحال موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
