
پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے اور جی ایس ٹی کے نفاذ پر زور دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول ڈیزل ناپید
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں مزید 30 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی ٹیکس کو بڑھا کر 70 سے 80 روپے تک کیا جا سکتا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 50 اور ڈیزل پر 40 روپے فی لیٹر ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کو کم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر اس وقت جی ایس ٹی صفر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News