Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

Now Reading:

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ
پبلک ٹرانسپورٹ

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھا کر 2450 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے پشاور کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 روپے سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1050 روپے بڑھا کر 1200 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 100 روپے اضافے کے بعد 900 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے بہاولپور کا کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے ملتان کا کرایہ 1990 روپے سےبڑھا کر 2090 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے تونسہ کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے بڑھا کر 7100 روپے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 6500 روپے سے بڑھا کر 7000 روپے کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے مری کا کرایہ 2450 روپے سے بڑھا کر 2700 روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے پر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا ہے، غریب آدمی اتنے زیادہ کیسے دے سکتا ہے، حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔

 ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اور اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت نے ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے دعووں کی تردید کر دی
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، خواجہ آصف
وزیراعظم شہبازشریف ایرانی صدرکی نمازجنازہ میں شرکت کریں گے
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اجلاس
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر