
رواں ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
رواں کاروباری ہفتے کے آخری دو روز ڈالر کی قیمت میں کمی کے باجود ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کااضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے اضافے سے 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا۔
AdvertisementInterbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8aKAMnF8iw pic.twitter.com/eGV9akHv8K
— SBP (@StateBank_Pak) March 17, 2023
رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
گزشتہ ہفتے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے میں فروخت ہوا تھا جبکہ رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافے سے 285 روپے میں فروخت ہوا۔
آئی ایم ایف سے قرض نہ ملنے کی وجہ سے روپے پر تاحال دباؤ برقرار ہے۔
ڈالر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 302 روپے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ 7 روپے اضافے کے بعد 342 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 60 پیسے اضافے کے بعد 75 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News