
گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ کار ڈیلرز درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم کریں۔ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد درآمدی گاڑیوں کی قیمتیں کم نہ ہوئی تو کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ لگژری اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ختم ہوئی، آئندہ بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف کی سطح کے معاہدے کے بعد لیٹر آف کریڈٹ ایل سیز کھولنے پر پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، ایل سیز کے دوبارہ کھلنے سے برآمدی صنعتوں کے لیے خام مال آسانی سے دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News