
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 7 پیسے کم ہو کر 277 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 280 روپے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ کم ہو کر 282 روپے تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو قسط کی رقم جلد ملنے کی امید ہے جس کے بعد تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News