Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط

Now Reading:

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط

کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو لکھے گئے اپٹما کے خط کا موضوع “برآمدات کے بغیر معاشی بحالی نہیں” ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملکی 60 فیصد ایکسپورٹ شعبے ٹیکسٹائل کا مدعا پیش کررہے ہیں، عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 2.2 فیصد سے کم ہوکر 1.76 فیصد ہوگیا ہے۔

اپٹما نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات مالی سال 22 میں 39.59 ارب ڈلر تھیں، مالی سال 23 میں 35.21 ارب ڈالر رہیں، ٹیکسٹائل کی 50 فیصد پیداواری صلاحیت استعمال نہیں ہورہی ہے، خطے سے مطابقت رکھتے بجلی کے نرخ واپسی سے مزید 25 فیصد صلاحیت بند ہوجائے گی۔

اپٹما نے اپنے خط میں بتایا کہ عالمی خریداروں کو قیمت اور وقت پر مال بنا کر دینا شدید متاثر ہے، بھارت اور بنگلہ دیش اپنا حصہ بڑھا رہے ہیں، بھارت میں ایکسپوٹرز کو بجلی 6 سینٹ، بنگلہ دیش میں 8 اور پاکستان میں 16 سینٹ یونٹ ہے۔

Advertisement

خط میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش میں شرح سود 6، بھارت میں 5 سے 7 اور پاکستان میں 22 فیصد ہے جبکہ  ہمارے بجلی کے نرخ میں 15.62 کراس سبسڈی، پیداوار اور ترسیل کے نقصانات ہیں، ہمارے انتظام کے نقصانات برآمد نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ مناسب موافق پالیسیوں سے ٹیکسٹائل شعبہ 10 ارب اضافی برآمدات کرسکتا ہے، عدم توجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات کو 4 سے 5 ارب ڈالر کم ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر