Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کے لئے تیار ہوجائیں

Now Reading:

کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کے لئے تیار ہوجائیں
گیس

گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی

کراچی کے شہری بدترین گیس بحران کے لیے تیار ہو جائیں، شہر میں 12 سے 27 اگست گیس کی سپلائی میں کمی ہو گی۔

اس حوالے سے ایس ایس جی سی کی جانب سے ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 12 سے 27 اگست تک کراچی میں گیس کی سپلائی میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا جس سے گھریلو، کمرشل، انڈسٹری، کیپٹو پاور شدید متاثر ہوں گے۔

 اوجی ڈی سی ایل نے کنڑ پاساکھی گیس فیلڈ کیلئے مینٹیننس پلان جاری کر دیا ہے۔ گیس فیلڈ کی 16 دنوں کے لیے تین مراحل میں 12 سے 27 اگست 2023 تک مینٹیننس کی جائے گی۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث گیس فیلڈ کی سالانہ بندش ہوگی۔

ترجمان کے مطابق 8 دن کا مکمل گیس شٹ ڈاؤن ہوگا جس کے نتیجے میں گیس فیلڈ کی مکمل بندش اور 4 دنوں کے دو جزوی شٹ ڈاؤنز ہونگے جبکہ سوئی سدرن کو مکمل شٹ ڈاؤن میں 107 ایم ایم سی ایف ڈی اور دونوں جزوی شٹ ڈاؤنز کے دوران 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی کی وجہ سے طلب اور رسد کا فرق پہلے سے ہی متاثر ہے اس لیے یہ شٹ ڈاؤن اس فرق کو مزید متاثر کرے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مینٹنس کے باعث ڈسٹری بیوشن لائنوں کے آخری حدود پر واقع صارفین کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سپلائی کی فراہمی کو یقینی بنا کر گیس لوڈ کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر