Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن؛ ہزاروں غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع

Now Reading:

سیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن؛ ہزاروں غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع
بجلی چوروں

آئیسکوکا واجبات کی وصولی کیلئےکریک ڈاؤن، ابتک 20 کروڑسے زائد کی ریکوری

سکھر: سیپکو نے حکومت کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان سیپکو کے مطابق سیپکو کی 16 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کی نگرانی سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ خود کررہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ لاڑکانہ، گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور شکارپور میں سیپکو ٹیموں نے اپنے آپریشن کے دوران ہزاروں غیر قانونی بجلی کنکشن منقطع کردیے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی چوروں کی جانب سے مزاحمت پر سیپکو حکام نے پولیس سے رجوع کرلیا۔

علاوہ ازیں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ہزاروں میٹر بجلی کی تار قبضے میں لے لی گئی اور بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ہزاروں نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیے۔

اس حوالے سے سیپکو چیف سعید احمد ڈاوچ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے، سیپکو کے نادہندگان پر 167 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی مکمل روک تھام کی جائے گی، سیپکو ٹیموں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر