
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سولر سسٹم سے واقعی بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے یا نہیں۔
ماہرین کے مطابق گھروں میں سولر سسٹم کو لگانا مشکل نہیں ہوتا مگر اس سے ہونے والی بچت کا تعین کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمام عناصر کو مدنظر رکھیں۔
پہلے تو سولر سسٹم کی تنصیب کے اخراجات کا تعین کریں اور پھر اس میں ٹیکسوں یا دیگر مالی مراعات (اگر مل رہی ہوں تو) کا تخمینہ لگائیں۔
اس طرح آپ کو سسٹم کی مکمل لاگت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی، اس کے بعد یہ تخمینہ لگائیں کہ سولر سسٹم سے سالانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں میں کتنی بچت ہو رہی ہے۔
سولر سسٹم سے ہونے والی بچت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ نے گھر میں کتنے سولر پینلز نصب کیے ہیں اور اوسط بجلی کا خرچ کتنا ہے۔
تو بجلی کے بلوں میں سولر سسٹم سے ہونے والی بچت کا تخمینہ لگانے کے لیے سولر سسٹم لگانے سے قبل اور اس کے بعد کم از کم 6 ماہ کے بلوں کا جائزہ لیں، خاص طور پر موسم گرما کے بلوں کا۔
اس کے بعد تخمینہ لگائیں کہ سولر سسٹم لگانے کے بعد ماہانہ بنیادوں پر کتنی بچت ہوئی۔
ایک بار جب سالانہ بچت کا اندازہ ہو جائے گا تو اس کے بعد آپ تخمینہ لگا سکتے ہیں کہ سولر سسٹم پر ہونے والا خرچہ کب تک پورا ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کے گھر میں سولر پینل سسٹم لگانے کی لاگت 3 لاکھ روپے ہے اور اس سے ہر سال بجلی کے بلوں میں 30 ہزار روپے بچت ہوتی ہے تو اسے 10 سے تقسیم کریں۔
یعنی آپ کی سولر انرجی پر کی جانے والی سرمایہ کاری کی واپسی میں 10 سال کا عرصہ لگے گا۔
ایک بار جب سولر سسٹم کا خرچہ پورا ہو جائے گا تو اس کے بعد حقیقی معنوں میں بچت ہوتی ہے۔
عموماً گھروں میں نصب سولر پینلز کی زندگی 25 سال تک ہوتی ہے مگر احتیاط کی جائے تو وہ زیادہ عرصے تک کام کرتے ہیں۔
اگر 25 سال زندگی کو ہی حتمی تصور کر لیا جائے تو ہر سال 30 ہزار روپے کی بچت کو 15 سے ضرب دیں تو یہ ساڑھے 4 لاکھ روپے بن جاتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ مثالی صورتحال کا تخمینہ ہے، کئی بار سولر پینل کم بجلی بناتے ہیں یا آپ کے علاقے میں بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں مسلسل اضافہ بھی اس تخمینے کے اعداد و شمار پر اثر انداز ہو سکتا ہے، یعنی بچت کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سولر سسٹم لگانے والوں کو اپنے علاقوں میں یوٹیلیٹی نیٹ میٹرنگ پالیسیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ وہ گرڈ کی بجلی پیک آور میں تو استعمال نہیں کر رہے۔
اس صورتحال میں سولر پینلز کے ساتھ ایک سولر بیٹری لگانے سے پیک آور میں بھی بچت کرنے میں مدد مل سکتی ہے مگر سولر سسٹم کی لاگت میں اس سے مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
تو یہ بات تو یقینی ہے کہ سولر سسٹم سے بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے مگر کتنی کمی آتی ہے اس کا انحصار مختلف عناصر اور آپ کے گھر میں بجلی کی ضروریات پر ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News