Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آن لائن لون لینے والے افراد کے لئے بڑی خبر

Now Reading:

آن لائن لون لینے والے افراد کے لئے بڑی خبر

آن لائن سود پر لون دینے والی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

آن لائن لون لینے والے افراد کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل پرسنل لون کے چارجز کا تعین کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ اور قرض کی فراہمی کے ذمہ دارانہ طریق کار کو فروغ دینے کے پیشِ نظر ڈیجیٹل ایپس کے ذریعے پرسنل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے جامع ریگولیشنز جاری کئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ان نان بینکنگ فنانشل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کئے جانے والے قرض کے چارجز کے حد کا تعین کر دیا گیا۔

سرکلر کے مطابق قرض فراہم کرنے والی کمپنی کی فیس تمام اقسام کے چاجز بشمول پروسیسنگ چارجز، سروس فیس، تصدیقی فیس، لون ہینڈلنگ فیس، سود کے معاوضے، دیر سے ادائیگی کے جرمانے اور کوئی دیگر قابلِ اطلاق چارجز پر مشتمل ہو گی۔

Advertisement

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے والی کمپنی فیس سمیت تمام اقسام کے چارجز سے آگاہ کرے گی، صارف کو قرض سے پہلے پروسیسنگ چارجز بتانا لازمی ہوگا جبکہ ڈیجیٹل ایپ قرض سے پہلے تمام معلومات فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر