
گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چنگان موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔
اوشان ایکس 7 فیوچر سینس کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔
چنگان کی ایلسون لو میرے کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ایلسون کمفرٹ ڈ سی ٹی کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
چنگان کی ایم 9 سریا کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی کے بعد 21 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News