Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم؛ تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

Now Reading:

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم؛ تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اسٹاک ایکسچینج

غیریقینی سیاسی صورتحال سے گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں محدود تیزی رہی

کراچی: تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کاروبار کے آغاز میں ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 6 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 55 ہزار 268 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملکی معیشت کے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں، پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دو روز قبل بھی کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروباری روز کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا۔

Advertisement

کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 125 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 736 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا تھا، جس کی بدولت 100 انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر زیادہ مستحکم سیاسی صورتحال، مائیکرو اکنامکس میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور دیگر اقتصادی اقدامات کی وجہ سے ہے۔

تجزیہ کار مارکیٹ ماہرین کے مطابق جہاں اسٹاک مارکیٹ اپنے اتار چڑھاؤ کے لیے مشہور ہے، وہیں اسٹاک مارکیٹ کچھ عرصے سے مسلسل مندی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھی، جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس مندی کے نتیجے میں تاجروں کو اربوں روپے کا کافی نقصان بھی ہوا، جس کے باعث قومی معیشت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر