Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس سیکٹر کے گردشی قرض سے متعلق نگران حکومت کا بڑا اقدام

Now Reading:

گیس سیکٹر کے گردشی قرض سے متعلق نگران حکومت کا بڑا اقدام
گیس سیکٹر

گیس سیکٹر کے گردشی قرض سے متعلق نگران حکومت کا بڑا اقدام

اسلام آباد: گیس سیکٹر کا گردشی قرض کم کرنے کیلئے نگران حکومت کی جانب سے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے نندی پور اور گدو پاور پلانٹ پی ایس او کو دینے اور ان کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گردشی قرض میں کمی کیلئے دونوں پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا 100 ارب روپے گردشی قرضہ کم ہو گا۔

اس کے علاوہ نندی پور اور گدو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ نندی پور پاور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہیں جبکہ پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 مئی سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی
گھر میں لگے سولر پینلز کی کارکردگی بڑھانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر