
صارفین کیلئے بری خبر؛ کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا
کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا۔
کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا اور بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی جبکہ کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔
کے الیکڑک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، اس حوالے سے کے الیکڑک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی ہے۔
کے الیکڑک نے بجلی کی قیمت کا ای پی پی کمپوننٹ 18 روپے 88 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں ٹیرف میں بجلی کی قیمت کا سی پی پی کمپوننٹ 12 روپے 54 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹرانسشمن چارجز 3.48،ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے اور آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
کے الیکڑک نے بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی بھی درخواست کی ہے جبکہ ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ مانگے گئے ہیں۔
بعدازاں نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے 7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News