Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگی بجلی کی شکار عوام پر مونسپل ٹیکس عائد

Now Reading:

مہنگی بجلی کی شکار عوام پر مونسپل ٹیکس عائد
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونےکا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونےکا امکان

کراچی : مہنگی بجلی کی شکار شہر قائد کی عوام پر مونسپل ٹیکس عائد کردیا گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی کے بلوں میں مونسپل ٹیکس کی رقم شامل کردی گئی ہے، شہری پہلے ہی اوور بلنگ اور مہنگی بجلی سے پریشان ہیں۔

101 یونٹ سے 200 یونٹ تک 20 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک 40 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک 100 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک 125 روپے مونسپل ٹیکس ہے۔

علاوہ ازیں 501 سے 600 یونٹ تک 150روپے،601 سے 700 یونٹ تک 175 روپے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 روپے یوٹیلیٹی کی مد میں واجب الادا ہوں گے۔

کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں،  صنعتی صارفین کی تمام کیٹیگریز پر بھی 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں۔

Advertisement

میئر کراچی کا دعویٰ ہے کہ ٹیکس کی وصولی سے شہر میں ترقیاتی کاموں میں بہتری آئے گی، کے ایم سی کو کراچی شہر سے صرف چند کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا چاہتے ہیں کہ میونسپل ٹیکس کے معاملے پر اسٹے آرڈرختم ہو، کے الیکٹرک کے ذریعے ٹیکس وصولی شہر کے مفاد میں ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی چارجز وصول کرنے پر کے الیکٹرک کو 7.5 فیصد ملے گا، معاہدے کے تحت وصول کی گئی رقم میں سے 50 فی صد کے الیکٹرک کے واجبات کی مد میں ادا ہوں گے۔

کے ایم سی کے ذمے کے الیکٹرک کے ڈیڑھ ارب واجبات ہیں، اس معاہدے کا اطلاق کنٹونمنٹ ایریاز پر نہیں ہوگا، کے الیکٹرک ایک ماہ کی پیشگی اطلاع پر بغیر کسی وجہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر