Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Now Reading:

بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کمی سے صارفین کو 7 ارب کا ریلیف ملے گا، امپورٹد فیول پر چلنے والے پلانٹس کم چلائے گئے اور امپورٹد فیول پر کم چلنے کی وجہ سے فیول پرائس میں کمی آرہی ہے جب کہ ایل این جی درآمدی کوئلے اور مقامی کوئلے کی قمیت میں استحکام رہا ہے۔

بجلی کی بھاری قیمتوں، مسلسل کھپت میں کمی

سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ اگست میں مجموعی طور پر ٹمپریچر انتہائی کم رہا، زیادہ بارشوں کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آئی اور اگست میں بجلی کی کھپت 20 فیصد کم رہی۔

ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ انڈسٹری اور زرعی شعبے کی طلب کم ہوئی ہے، بجلی کی قیمت بڑھنا بھی طلب میں کمی کی ایک وجہ ہے جب کہ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی طلب میں کمی پر نیپرا اتھارٹی کو تشویش ہے۔

Advertisement

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ انڈسٹری بند ہورہی ہے تو انڈسٹری کی وجہ سے طلب کم ہورہی ہے، گذشتہ پانچ چھ ماہ سے بجلی طلب میں کمی کے بارے میں کوئی اسٹڈی نہیں ہے، ہمارے پاس کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے کہ طلب کیوں کم ہورہی ہے؟۔

سولر کے امپورٹ میں مسلسل اضافہ، نیشل گرڈز کے محرکات میں تبدیلیاں

سابق چیئرمین این ٹی ڈی سی ڈاکٹر فیاض نے کہا کہ 7 مہینوں میں 13 ہزار میگاواٹ سولر امپورٹ ہوا ہے، لاہور میں ہلکی بارش میں بھی بجلی کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

ممبر رفیق احمد کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے موسم کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ متاثر نہیں ہوئی، اصل مسئلہ انڈسٹری کے بند ہونے کا معلوم ہورہا ہے، ایسا لگتا ہے انڈسٹری بند ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈیمانڈ کم ہو رہی ہے۔

انڈسٹری کی لوڈ میں مسلسل کمی، گھریلو صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا

پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ انڈسٹری اپنا زیادہ لوڈ سولر پر شفٹ کر رہی ہیں، اس وجہ سے انڈسٹری کی ڈیمانڈ کم ہو رہی ہے جس پر ممبر رفیق احمد نے کہا مطلب ڈیمانڈ کم ہونے کا ایک اور بوجھ صارفین پر آئے گا جب کہ ممبر مقصور انور کا کہنا تھا کہ صارفین کہہ رہے ہیں کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے سولر لگا رہے ہیں۔

Advertisement

سی سی پی اے حکام نے بتایا کہ انڈسٹری کا بجلی ریٹ گذشتہ سالوں کی نسبت کم ہے، پاور ڈویژن حکام نے کہا اس سال انڈسٹری کو 5 سے 6 روپے کا ریلیف ملا ہوا ہے جب کہ ممبر مقصود انور خان نے سوال کیا کہ انڈسٹریل اور گھریلو کھپت میں کتنی کمی آئی ہے؟۔

آنے والے سہ ماہی ایڈجسمنٹ میں مزید اضافہ ہوگا، بجلی حکام نے خبردار کردیا

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کی بجلی کی طلب میں کمی الارمنگ ہے جس پر ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ انڈسٹری خود کہہ رہی ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے یونٹس بند کرنے پڑرہے جب کہ ممبر نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو اگر سپورٹ کیا جائے تو شاید بجلی کی کھپت بڑھ جائے۔

سی پی پی اے نے اعتراف کیا کہ بجلی کی طلب جتنی کم ہوگی اس سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس بڑھیں گی، این پی سی سی نے کہا کہ اس سال گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ طلب 25 ہزار میگاواٹ رہی اور بارشیں زیادہ ہونے سے بجلی کی طلب گری ہے۔

این پی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ اگست میں 470 ایم ایم سی ایف ایل این جی استعمال کی گئی، نیلم جہلم کی بندش سے پن بجلی کی پیداوار کم رہی اور فرنس أئل والے پاور پلانٹس کو کم سے کم چلایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت آج کیا رہی، چاندی کتنی مہنگی ہوئی؟ جانیے
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر