
بجلی صارفین کے لئے بڑا جھٹکا، رواں ماہ سبسڈی کا خاتمہ ہوجائے گا
اسلام آباد: رواں ماہ سبسڈی کے خاتمے کے بعد بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا لگنے جارہا ہے۔
یکم نومبر سے بجلی کی قیمت مقررہ ٹیرف کے حساب سے ادا کرنا پڑے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی 50 ارب کی سبسڈی ختم ہوجائے گی۔
ایک سو یونٹ والے صارفین کو 23 روپے 59 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے جب کہ دو سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 30 روپے کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو بھی اب سبسڈی کے بغیر بجلی ملے گی، ایک سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے ٹیرف فی یونٹ 3.95 روپے کے بجائے 11.69 روپے کا ہوجائے گا۔
اس طرح 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے کا ہوجائے گا، ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لئے ٹیرف 3.95 روپے ہوگا۔
100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے جولائی سے ستمبر تک 50 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی، یکم جولائی سے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News