Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری سمیت زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری سمیت زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ
بیرونی سرمایہ کاری

بیرونی سرمایہ کاری

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات سمیت درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور پانچ ماہ میں ترسیلات زر 14.77 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر برآمدات 7.4 فیصد اور درآمدات 8.3 فیصد بڑھیں، کل بیرونی سرمایہ کاری میں 42.2 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مرکزی بینک کے مالی ذخائر 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.85 ڈالر تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار ماہ میں ایف بی آر محصولات میں 23.2 فیصد کا اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی میں 101.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چار ماہ میں مالی خسارہ 495 ارب  روپے سرپلس رہا۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے کو قرضوں میں 8.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا نومبر افراط زر کی شرح 29.2 فیصد سے کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی جب کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں پانچ ماہ میں 0.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر