Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند

Now Reading:

امریکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند
امریکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند

امریکی سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے خواہشمند

کراچی: امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

امریکی سرمایہ کاروں کے سربراہ جینٹری بیچ نے صحافیوں سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے جب کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا وفد سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیاہے اور امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی سرمایہ کار مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

جینٹری بیچ کے مطابق سرمایہ کار ریئل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور پاکستانی قیادت کا ویژن ایک ہی ہے، گزشتہ 4 سال ہم زیرِعتاب رہے اور ہم سے بائیڈن انتظامیہ کا رویہ غیرمناسب رہا۔ افغانستان اور عراق جیسے مسائل کا سامنا رہا تاہم پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

جینٹری بیچ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے رچرڈ گرینیل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو۔

انہوں نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 80 ہزارجانوں کی قربانی دی، دونوں ملکوں میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے جب کہ روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنرمند افرادی قوت ترجیح ہے۔

جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک اتحادی کے طور پر دیکھتا ہوں، ہمارے پاس مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیاز ہیں۔ مختلف سیکٹرز میں لگژری پروڈکٹس بھی متعارف کرائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر