
پیٹرولیم ڈیلرز اور وزارت پیٹرولیم ایک بار پھر آمنے سامنے
پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے یک طرفہ فیصلے کو مسترد کردیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے آج شام ہنگامی اجلاس اور کل پریس کانفرنس کا اعلان کردیا ہے جب کہ ڈیلرز نے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں آج سے بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن سمیع خان نے کہا کہ حکومت نے ڈی ریگولیشن کا یک طرفہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال سمیت ہر طرح کا احتجاج کیا جاسکتا ہے۔
سمیع خان کا کہنا ہے کہ احتجاج سمیت تمام فیصلے آج ہنگامی اجلاس میں کیے جائیں گے جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مصدق ملک کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیٹ کرنے سے ملاوٹ شدہ تیل میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ دگنی ہوجائے گی، ہم اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور فیصلے پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم اس معاملے پر پی پی ڈی اے کے ایک وفد کے ساتھ میٹنگ بلائیں۔ پی ایس او ہاؤس میں ہونے والی پچھلی میٹنگ میں واضح طور پر بتایا گیا کہ ڈی ریگولیشن کی جانب کوئی بھی اقدام ڈیلرز سے مشاورت کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا۔
سمیع خان مزید کہتے ہیں کہ پاکستان بھر میں 15,000 سے زیادہ ڈیلرز اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں، یہ فیصلہ ہمارے ان پٹ کے بغیر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News