
ماہ رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ
پاکستان بزنس فورم نے ماہ رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کو فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان بزنس فورم نے ذخیرہ اندوزی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت سبسڈی دینے کی بجائے سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کے اقدامات کرے۔
خط کے متن کے مطابق ملک میں وقت چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم، مارچ کے ایڈوانس سودے ہو رہے ہیں، ہر سال ماہ مبارک کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے۔
پی بی ایف نے اپنے خط میں کہا کہ وزیر اعظم سے سخت ہدایات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء میں استحکام رہے۔
خط میں کہا گیا کہ چیف سیکٹریز کو سخت میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے، ترقی پزیر ممالک میں رمضان کے مہینے میں قیمتیں آدھی ہو جاتی ہیں اور پاکستان میں ناجائز منافع خوری اپنے عروج پر آجاتی ہے۔
پی بی ایف کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غفلت کی وجہ سے دکانداروں سے لے کے ریڑھی والا ہر کوئی مرضی کی قیمت وصول کرتا ہے، مارکیٹ کمیٹیوں کی نگرانی کے مکمل اختیارات بھی ضلعی انتظامیہ کو واپس دیے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت کو رمضان میں ڈیمانڈ سپلائی کے مصنوعی شاٹ فال کو ختم کرنا ہوگا، اقدامات عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News