Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں تیز، فروری 2025 میں 3 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

Now Reading:

پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں تیز، فروری 2025 میں 3 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں تیز، فروری 2025 میں 3 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں تیز، فروری 2025 میں 3 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

اسلام آباد: پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کی خبر، ایس ای سی پی (سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان) نے فروری 2025 کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق اس ماہ میں 3 ہزار 46 نئی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کے آغاز کے لیے رجسٹریشن کرائی جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 608 تک پہنچ گئی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2025 میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد حصہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیز کا تھا جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ سنگل ممبر کمپنیوں کی رجسٹریشن ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد زائد ہوئی ہے جو کاروبار کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پبلک اَن لسٹڈ کمپنیوں، غیر منافع بخش تنظیموں، اور تجارتی تنظیموں نے بھی اس ماہ میں اپنی کمپنیاں رجسٹر کرائیں جو کہ کاروباری طبقے کی جانب سے معاشی ترقی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Advertisement

ایس ای سی پی نے مزید کہا کہ اس ماہ کے دوران تین غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔

سب سے زیادہ رجسٹریشن کن شعبوں میں ہوئی؟

فروری میں سب سے زیادہ رجسٹریشن آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں ہوئی، جہاں ایک ماہ کے دوران 635 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس کے بعد تجارتی شعبے میں 389 اور خدمات کے شعبے میں 379 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

علاوہ ازیں ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن کے شعبے میں 296، سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 165 جب کہ خوراک و مشروبات میں 139 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

تعلیم کے شعبے سے 104، مارکیٹنگ سے 78، مائننگ سے 76، ٹیکسٹائل سے 75 اور انجینئرنگ کے شعبے سے 67 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ڈیجیٹل رجسٹریشن کا بڑھتا ہوا رجحان

Advertisement

ایس ای سی پی نے یہ بھی بتایا کہ 99 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجٹل طریقے سے کی جا رہی ہے جو کاروباری عمل میں جدیدیت اور آسانی کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان میں کاروباری رجسٹریشن میں یہ تیزی ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروباری طبقہ ملک میں کاروباری مواقع اور اقتصادی ترقی پر پراعتماد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر