Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ ٹیرف کے تناظر میں حکومتی اقدامات کا آغاز، امریکن کاٹن کی درآمدات میں 30 فیصد اضافے کی تیاری

Now Reading:

ٹرمپ ٹیرف کے تناظر میں حکومتی اقدامات کا آغاز، امریکن کاٹن کی درآمدات میں 30 فیصد اضافے کی تیاری
ٹرمپ ٹیرف کے تناظر میں حکومتی اقدامات کا آغاز، امریکن کاٹن کی درآمدات میں 30 فیصد اضافے کی تیاری

ٹرمپ ٹیرف کے تناظر میں حکومتی اقدامات کا آغاز، امریکن کاٹن کی درآمدات میں 30 فیصد اضافے کی تیاری

کراچی: امریکا کی جانب سے متوقع ٹرمپ ٹیرف کے تناظر میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکی کاٹن کی درآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں سیکرٹری تجارت کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکن کاٹن کی درآمد 2025 میں 30 فیصد سے زائد بڑھائی جا سکتی ہے جب کہ 2024 میں اس کی درآمدات 77 کروڑ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے جو 2025 میں ایک ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں۔

اپٹما کے خط میں سفارش کی گئی ہے کہ وزارت تجارت امریکن کاٹن کی درآمد کے لیے مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کرے تاکہ مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تقویت دی جاسکے۔

خط میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ امریکی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات پر 20 فیصد مراعات سے فائدہ اٹھانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کیے جائیں جبکہ فیومی گیشن (جراثیم کشی) کی شرط ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ درآمدی عمل میں آسانی ہو۔

Advertisement

اپٹما نے فری کمرشل زون کے قیام کی تجویز بھی دی ہے جس کا مقصد امریکن کاٹن کی درآمد کو مزید سہل اور مؤثر بنانا ہے۔

خط کے مطابق یہ تجاویز اپٹما کے حالیہ اجلاس کی روشنی میں مرتب کی گئی ہیں جس میں ٹرمپ ٹیرف کے ممکنہ اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر