
سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ
اسلام آباد: سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ڈسکوز کے نقصانات 32 ارب روپے بڑھ گئے، جولائی 2024 تا فروری 2025 میں ڈسکوز کے نقصانات 114 ارب روپے پر پہنچ گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال سال اسی مدت میں ڈسکوز کے نقصانات 82 ارب روپے تھے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں وصولیوں کے نقصانات میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ڈسکوز کی انڈری ریکوریز میں 133 ارب روپے کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 76 ارب روپے رہی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 209 ارب روپے تھی، ڈسکوز کے نقصانات اور انڈر ریکوری پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ شبہاز حکومت نے رواں مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک فی یونٹ اضافہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News