Advertisement
Advertisement
Advertisement

پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے تعمیراتی صنعت کو سہارا دینے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اہم فیصلے پر ایسوسیشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین اور وزیرِاعظم کی ٹاسک فورس برائے ترقی و ہاؤسنگ کے رکن محمد حسن بخشی نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے۔

حسن بخشی نے کہا کہ پراپرٹی پر ایف ای ڈی کا خاتمہ نہ صرف سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ یہ تعمیراتی صنعت کی بحالی میں بھی مددگار ہوگا۔

ان کے مطابق اگر حکومت ان اقدامات کو مزید وسعت دے تو تعمیراتی شعبے سے وابستہ دیگر صنعتوں کو بھی تقویت ملے گی اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

Advertisement

آباد کے چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236C اور 236K  کے تحت عائد ٹیکسز میں بھی کمی کی جائے تاکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔

ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی کہ حکومت سیکشن 7E  کے تحت ریئل اسٹیٹ پر عائد ٹیکسز میں نرمی اور سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کرے۔

محمد حسن بخشی نے زور دیا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ اگر عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ان سفارشات کو تسلیم نہیں کرتا تو وزیرِاعظم کو چاہیے کہ وہ قومی مفاد میں خود پیشرفت کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم خطے کی معاشی دوڑ میں آگے رہیں۔ اپنی انڈسٹری کو سہولیات اور مراعات دے کر ہی ہم بین الاقوامی سطح پر مؤثر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر