
پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کا معاملہ؛ حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی
اسلام آباد: حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہونے کے معاملے پر ایک اعلی سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جو اس کمیٹی کے ذریعے امریکہ کے ساتھ اضافی ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کرے گی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی اور اس پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
سیکرٹری تجارت جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینئر مقرر کردیا گیا ہے جب کہ 19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ حکومتی سیکرٹریز اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News