Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 2025-26؛ ٹویوٹا یارس اور کرولا آلٹس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، خریدار ہوشیار رہیں!

Now Reading:

بجٹ 2025-26؛ ٹویوٹا یارس اور کرولا آلٹس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، خریدار ہوشیار رہیں!
بجٹ 2025-26؛ ٹویوٹا یارس اور کرولا آلٹس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، خریدار ہوشیار رہیں!

فوٹو فائل

پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر سامنے آگئی۔

بجٹ 2025-26 میں 1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی تجویز سے ٹویوٹا یارس اور کرولا آلٹس کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

بجٹ 2025-26 میں مجوزہ ٹیکس

حکومت نے بجٹ 2025-26  میں 1300 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 2 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے جس کا اثر خاص طور پر ٹویوٹا کے مقبول ماڈلز پر پڑنے والا ہے۔

ممکنہ قیمتیں، تجزیہ

Advertisement

اگر یہ ٹیکس نافذ ہوتا ہے تو ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کی موجودہ قیمت 43 لاکھ 90 ہزار ہے، بعد ازاں اس کی نئی قیمت 44 لاکھ 80 ہزار ہوجائے گی۔

Advertisement

اسی طرح کرولا آلٹس 1.6 کی موجودہ قیمت 59 لاکھ روپے ہے جو اضافے کے بعد 60 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ جائے گی جب کہ کرولا آلٹس گرینڈ 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 20 ہزار سے دیڑھ لاکھ روپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔

قیمت میں اضافے کی دیگر وجوہات

عالمی سطح پر خام مال مہنگا ہونے کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈالر ریٹ میں عدم استحکام اور مقامی سطح پر سی کے ڈی کٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خریداروں کے لیے مشورہ

اگر آپ ٹویوٹا یارس یا کرولا آلٹس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بجٹ کے اطلاق سے پہلے بُکنگ کروانا فائدہ مند ہوسکتا ہے تاکہ اضافی قیمتوں سے بچا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر