اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کے لیے 194 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 194 ملین ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو دو منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم صوبہ بلوچستان میں تعلیمی نظام میں بہتری اور پانی فراہمی کیلئے خرچ ہوگی۔
عالمی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ معیاری تعلیم تک رسائی اور فراہمی منصوبہ کے تحت 100 ملین ڈالر خرچ ہونگے جبکہ تعلیم تک رسائی پروجیکٹ سے اڑھائی لاکھ بچے مستفید ہونگے۔
منصوبے کے تحت 5 ہزار اساتذہ کو پشہ وارنہ تربیت فراہم کی جائے گی، تعلیم تک رسائی پروگرام کے تحت 4 سو طالبات کو اساتزہ کیلئے اسکالرشپ فراہم ہونگی۔
عالمی بینک کے مطابق بلوچستان میں ہی دوسرے منصوبہ پر 94 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی، پراجیکٹ کے تحت زراعت کیلئے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پانی کی فراہمی کے نظام کو بھی بہتر بنانے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی۔
مزید کہا گیا کہ منصوبے کے تحت کوئٹہ شہر میں بھی پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر کیا جائے گا، دونوں منصوبے پاکستان کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت مکمل ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
