Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 اور اپنی پہلی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی، قیمت اور فیچرز جانیے

Now Reading:

ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 اور اپنی پہلی الیکٹرک بائیک متعارف کرادی، قیمت اور فیچرز جانیے
Honda CG150 اور Icon e الیکٹرک اسکوٹر کی پاکستان میں لانچ کی گئی نئی موٹر سائیکلیں

ہونڈا اٹلس نے CG150 اور اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر Icon e کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا

ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں ایک ساتھ دو نئی موٹرسائیکلیں لانچ کرکے بائیک مارکیٹ میں نئی جان ڈال دی ہے۔ نئی سی جی 150 اور کمپنی کی پہلی الیکٹرک اسکوٹر آئیکن ای اب باضابطہ طور پر دستیاب ہیں۔

دو پہیوں کی دنیا میں ہونڈا اٹلس ایک بڑا نام ہے اور اب کمپنی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سی جی 150 کی جھلک شیئر کرکے شائقین کو خوش کردیا ہے۔

 سی جی 150 کا نیا ماڈل: اسٹائل اور طاقت کا امتزاج

ہونڈا سی جی 150 کا نیا ورژن ایک طاقتور 4 اسٹروک ایس او ایچ سی انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو نہ صرف بہتر کارکردگی بلکہ سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں سہولتوں کے ساتھ آتا ہے۔

Advertisement

 

اس کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے ہے جب کہ یہ موٹر سائیکل نوجوانوں اور روزمرہ کے استعمال کے لیے ایک مثالی انتخاب قرار دی جارہی ہے۔

ہونڈا کی پہلی الیکٹرک اسکوٹر آئیکن ای

پاکستانی مارکیٹ کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہونڈا کی پہلی الیکٹرک اسکوٹر ’’آئیکن ای‘‘ بھی اب دستیاب ہے۔ ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ اسکوٹر شہری علاقوں میں روزمرہ سفر کے لیے بہترین ہے۔

Advertisement

اس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے ہے جب کہ یہ بائیک فیچرزکے لحاظ سے  جدید ڈیزائن، کم لاگت چارجنگ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے۔

اہم پیش رفت یا مارکیٹنگ چال؟

موٹر سائیکل انڈسٹری میں اس قدم کو ایک اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ہونڈا نے ماضی میں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وہ الیکٹرک اسکوٹرز کی لانچنگ پر کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70 صرف 6 ہزار 448 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کریں

Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے ریگولیٹری اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے روڈ ٹیسٹنگ اور کوالٹی چیکنگ کے مراحل مکمل کرلیے ہیں۔

پاکستان میں الیکٹرک اسکوٹرز کا مستقبل؟

ہونڈا کا یہ اقدام پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم سمجھا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں اور ماحولیاتی تحفظ کے تناظر میں الیکٹرک اسکوٹرز کی مقبولیت میں اضافہ یقینی نظر آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر