Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 1 لیٹر میں 50 کلومیٹر: پاکستان میں لانچ ہونے والی گاڑی کی حیران کن تفصیلات

Now Reading:

صرف 1 لیٹر میں 50 کلومیٹر: پاکستان میں لانچ ہونے والی گاڑی کی حیران کن تفصیلات
صرف 1 لیٹر میں 50 کلومیٹر: پاکستان میں لانچ ہونے والی گاڑی کی حیران کن تفصیلات

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ ایک نئے دور میں داخل ہونے جا رہی ہے۔ دنیا کی صف اول کی پی ایچ ای وی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی وائی ڈی شارک 6 پی ایچ ای وی گاڑی کو 25 جولائی 2025 کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بی وائی ڈی شارک 6 پی ایچ ای وی گاڑی پاکستان کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ پک اپ گاڑی ہوگی جو 436 ہارس پاور، 650 نیوٹن میٹر ٹارک اور 800 کلومیٹر مجموعی رینج فراہم کرے گی۔

اس گاڑی میں جدید 29.58  کلو میٹر پر آور بیٹری نصب کی گئی ہے جو ایک لیٹر میں 50 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

ٹوئن انجن ٹیکنالوجی، شہری اور آفس روڈ ڈرائیو کے لیے بہترین

اس گاڑی میں بی وائی ڈی کی ڈوئل موڈ سوپر ہائبرڈ ٹیکنالوجی شامل ہے جو پہلے الیکٹرک موڈ کو ترجیح دیتی ہے اور پیٹرول انجن کو صرف بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ ماڈل شہری ماحول اور آفس روڈ دونوں کے لیے موزوں ہے اور اس میں سینڈ، مڈاور اسنو سمیت مختلف ٹیرین موڈز موجود ہیں۔

ماحول دوست، 62 فیصد کم  کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج

گاڑی کی پرفارمنس صرف رفتار میں نہیں بلکہ ماحول دوستی میں بھی شاندار ہے۔بی وائی ڈی شارک 6 روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں 62 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسیں خارج کرتی ہے جو کہ کراچی اور لاہور جیسے آلودہ شہروں کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔

کب دستیاب ہوگی؟

گاڑی کی بُکنگ کا آغاز 25 جولائی 2025 سے ہوگا جب کہ ڈلیوریز ستمبر سے متوقع ہیں۔ کمپنی نے کراچی میں ایک ورکشاپ کے دوران اپنی اس جدید ٹیکنالوجی کو پہلی بار پاکستان میں متعارف کرایا ہے۔

کیا یہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کا ٹرننگ پوائنٹ ہے؟

Advertisement

بی وائی ڈی کی اس پیش رفت سے ملک کی آٹو انڈسٹری میں ایک نیا انقلاب برپا ہونے کی امید ہے۔ کمپنی نے مقامی پیداوار میں سرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا ہے جو طویل مدتی ترقی کے لیے انتہائی اہم قدم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر