
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی لیوی بھی عائد کر دی ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل پر اڑھائی روپے فی لیٹر اضافی چارج وصول کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر اب 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار؛ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
واضح رہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ لیوی سمیت یہ اضافہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News