
اسلام آباد: پاکستان میں درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 54 ہزار 800 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ مسلسل چوتھے ماہ بھی درآمدات صفر رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات بند ہونے سے 4 ماہ میں سونا فی تولہ تقریباً 86 ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا جبکہ جون میں صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تھی۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ستمبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ 100 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران بھی سونے کی درآمدات صفر رہی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران کسی بھی ملک سے ایک تولہ سونا بھی درآمد نہیں کیا گیا، آخری بار مئی 2025 میں صرف 9 کلو گرام سونا امپورٹ کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال ستمبر کے دوران 55 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا، اس دوران سونے کا درآمدی حجم 46 لاکھ 3 ہزار ڈالر سے زائد تھا۔
سرکاری دستاویز مزید کہا گیا کہ رواں سال فروری میں سب سے زیادہ 43 کلو گرام تک سونا امپورٹ کیا گیا تھا جبکہ فروری کے دوران سونے کا درآمدی حجم 40 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News