کراچی کی عدالت نے بول نیوز کے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل کیس میں پولیس کو مقدمےکاچالان جمع کروانے کے لئے 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کااظہارکیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تفتیش باقی ہے ۔
چالان منظوری کیلئے اعلیٰ افسران کو بھیج دیا ہے ۔
Advertisement
چالان 9اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم عاطف زمان نےگزشہ ماہ 9جولائی کو کراچی کے علاقےڈیفنس میں بول نیوز کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
