Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں4 دن کی توسیع

Now Reading:

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں4 دن کی توسیع
برادران

احتساب عدالت  لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سکیم ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 ستمبر تک توسیع کر دی  ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

ملزمان نے فردم جرم عائد کئے جانے  کے خلاف  درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

وکیل خواجہ برادران  نے عدالت میں کہا کہ پیرا گون ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹا بنایا گیا ہے۔گزشتہ سماعت پر بے بنیاد فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Advertisement

وکیل خواجہ برادران   نے استدعا کی کہ فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔

فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب ریفرنس آیا تو تب کیوں نہیں آئے، اب تو فرد جرم بھی عائد ہو چکی ہے۔

گزشتہ سماعت پر پیرا گون سوسائٹی کیس   میں احتساب عدالت لاہورنے خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کر لیں وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کرتے ہیں ،آپ بتائیں سائن کرنے ہیں یا نہیں؟

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ ہمارے وکیل کا انتظار کر لیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ فرد جرم عائد کر رہے ہیں، سزا نہیں سنا رہے۔

Advertisement

خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔ جس پر وہ نیب کی حراست میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر