Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج وڈیواسکینڈل کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کی استدعا مسترد

Now Reading:

جج وڈیواسکینڈل کیس اے ٹی سی منتقل کرنے کی استدعا مسترد
Arshad Malik

سائبر کرائم کورٹ نے جج ارشد ملک وڈیواسکینڈل کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔

سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 جولائی 2019 کو پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔ اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔

تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد اگلے روزایک پریس ریلیزکےذریعے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی اورمریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو کو جعلی، فرضی اور جھوٹی قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر