Advertisement
Advertisement
Advertisement

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئےمقرر

Now Reading:

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئےمقرر
Nawaz-court

اسلام آباد ہائیکورٹ نےالعزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف،نیب اور دیگر متفرق درخواستوں کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق دونوں معاملات کی سماعت ایک ہی دن ہوگی۔

 نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جج ارشد ملک وڈیو کیس سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کیں تھیں۔

نواز شریف کی جانب سےمتفرق درخواست میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر دوسرے فریق کا موقف سننے کی استدعا کر رکھی ہے۔ عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کردی گئیں۔

درخواست میں وڈیو کا فرانزک کرنے والے برطانوی ماہر سمیت 5افراد کو عدالتی گواہ بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

 العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل اور متفرق درخواستوں کی سماعت 29 اکتوبر کوہو گی۔

العزیزیہ ریفررنس کی تفصیلات

احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس پر 131 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایاگیاجس میں نواز شریف ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے اصل مالک اور بینیفشری قرار دیاگیا۔ احتساب عدالت کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم آمدن سے زائد اثاثوں کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہے۔

العزیزیہ ریفرنس پر جاری نیب کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ذاتی حیثیت میں کرپشن کے مرتکب قرار پاتے ہیں اورانہیں7سال قیدِ بامشقت بھی سنائی گئی  جبکہ انہیں ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم جاری کیاگیا۔ ہل میٹل کی آمدن سے بننے والے تمام اثاثے اور جائیداد وفاقی حکومت قرق کرے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کا ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر