Advertisement
Advertisement
Advertisement

’قیدی کو جیل میں سزا کے لیے بھیجا جاتا ہے ٹارچر کے لیے نہیں‘

Now Reading:

’قیدی کو جیل میں سزا کے لیے بھیجا جاتا ہے ٹارچر کے لیے نہیں‘
ISB- High court file

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قیدی کوجیل میں سزا کے لیے بھیجا جاتا ہے  تشدد کرنے  کے لیے نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل قیدیوں کے رولزپر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ حکومت پنجاب کے وکیل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کے رولز پرعمل درآمد کےلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ قیدی کوجیل میں سزا کے لیے بھیجا جاتا ہے ٹارچر کے لیے نہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں، قیدی بیماری کی حالت میں جیل میں رہنے کے قابل نہ ہو توباہر سے علاج کرانا ضروری ہے، شدید بیمارقیدیوں کے حوالے سے حکومت کے پاس ازخود نوٹس کا اختیارہے، سزائے موت کے قیدی کی سزا پرعمل تک زندہ رہنے کے بھی حقوق ہیں۔

وزارت داخلہ نے تمام صوبوں سے رپورٹس لیکر جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی تو عدالت نے ایک ماہ میں جیل رولز پرعمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب چوہدری فیصل کو ہدایت کی کہ تمام آئی جیز سے رپورٹ منگوا کر آئندہ سماعت پر جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت نے نوازشریف کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں جیل رولز پرعمل درآمد کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
پارلیمنٹ ہو یا سپریم کورٹ ہر ادارہ آئین کے تحت پابند ہوتا ہے، جج سپریم کورٹ
کیا بچوں کیلئے ٹک ٹاک اور فیس بک بند ہوں گے؟ لاہور ہائیکورٹ میں اہم کیس کی سماعت
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر