لاہور ہائیکورٹ :ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت عالیہ نے صوبہ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر پابندی لگادی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت نے تحریری طور پر ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
عدالت کے جج جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ یونیفارم میں ڈاکٹرز عدالت میں نہیں ہسپتال میں ہونے چاہیں۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ یونیفارم پہن کر ڈاکٹرز ہسپتال کے بجائے عدالت میں آگئے۔ جائیں جاکر ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کریں۔
لاہورہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف سماعت ہوئی۔ وکیل ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہم عدالتی حکم پر عمل کریں گے، آج ہی ہڑتال ختم کر دینگے۔ جسٹس جواد حسن نے کہا آج ہی تحریری حکم جاری کریں گے، اونچی آواز میں ہمیشہ بزدل بولتے ہیں، قانون کی بات کرتا ہوں قانون پر عمل کرواؤں گا۔ وکیل ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہم عدالت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News