
ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ناظم جوکھیو قتل کیس میں عدالت نے صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو کے ورثاء کی جانب سے ملزمان سے صلح کی درخواست پر سماعت آج ہوئی جس دوران فریقین کے وکلا نے سماعت پر پیش ہو کر دلائل دیئے۔
دوران سماعت وکیل مدعی کا کہنا تھا کہ تین ملزمان کے خلاف اغوا کا الزام ہے اور اغواء کے دفعات میں قانونی طور پر صلح ہو نہیں سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیوقتل کیس میں اہم پیش رفت، جام اویس سمیت 8ملزمان پرفردِ جرم عائد
وکیل نے بتایا کہ ملزمان نیاز، دودو اور سومار کے خلاف اغواء کا الزام ہے اور رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت تین ملزمان کو صلح کا فائدہ حاصل ہوگا۔
بعدازاں عدالت نے صلح نامی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 8 ملزمان پر دائر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کے بعد ناظم جوکھیو کی والدہ نے بھی ملزمان کو معاف کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News