
عمران خان
اے ٹی سی اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔
سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سےاُن کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان لاہور ہیں پیش نہیں ہو سکیں گے جس کے بعد عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اج کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظورکرلی۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نااہل کرنا ہے۔
مذید انھوں نے کیا کہا، تفصیل پڑھیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News