Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج

Now Reading:

سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج
اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

متنازع ٹوئٹ کیس میں عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے  فیصلہ سنادیا گیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق  اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں متنازع ٹویٹ کیس  کی سماعت جج اعظم خان نے کی جس کے لئے  پراسیکیوٹر رضوان عباسی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر پراسیکوٹر رضوان عباسی نے حتمی دلائل شروع کرتے ہوئے ٹویٹر پر اکاؤنٹ ویریفیکیشن کا طریقہ کار بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا جن میں سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں اور وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے اور اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹویٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم

Advertisement

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

بعدازاں پراسیکوٹر رضوان عباسی اور سرکاری وکیل نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت کی مخالفت کردی جس کے بعد  اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان سواتی نے حتمی دلائل دینا شروع کیے۔

اعظم سواتی کے وکیل نے بتایا کہ ٹویٹس کے اسکرین شارٹس پر سائبر کرائم کا مقدمہ نہیں بنتا اور اسکرین شارٹس کی بنیاد پر کیس بنایاگیاہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد  جج اعظم خان نے اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالتی فیصلے کے مطابق اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر