Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم

Now Reading:

اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم
اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی ہائیکورٹ سکھر بینچ پہنچے جہاں انہوں نے والد کی گرفتاری اور مقدمات کالعدم قرار دینے کیلئے پٹیشن دائر کی۔

سینیٹر اعظم سواتی کو تین روزہ ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیرآباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

لاڑکانہ پولیس کی جانب سے قمبر شھدادکوٹ، لاڑکانہ اور ضلع کشمور کندھ کوٹ میں داخل مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور اور کشمور میں درج مقدمات ختم کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقدمات آئی جی سندھ کے کہنے پر ختم کیے گئے ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل عبدالرعوف کورائی کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ لاڑکانہ ضلع  قمبر شھدادکوٹ، لاڑکانہ اور کندھکوٹ کشمور میں اعظم سواتی پر مجموعی طور پر 4 مقدمات درج تھے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

گزشتہ روز عدالتِ عالیہ سندھ نے سینیٹراعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اُن کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران انورمنصور وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں تمام مقدمات کو ختم کردیا ہے۔ ہم نے تمام مقدمات اور گرفتاری کو چیلنج کیا۔

عدالت نے عثمان سواتی کی نئی درخواست پر بھی پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیا اوردونوں درخواستوں کو یکجا کرنےکی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی سندھ کو 14 دسمبر کو جواب دینے کی ہدایت کی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے نئی درخواست پر نوٹس وصول کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر