
اعظم سواتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14 دن کی توسیع
متنازع ٹوئٹ کے کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جج راجا آصف کے تبادلے کے باعث متنازع ٹوئٹ کے کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج نہیں سنایا جاسکا ہے۔
اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ تاحال تاخیر کا شکار
ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی #AzamSwati pic.twitter.com/COjgBivLJIAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 16, 2022
نئے تعینات ہونے والے جج اعظم خان نے تاحال چارج نہیں سنبھالا ہے جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کے روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
بعدازاں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ جج راجا آصف نے محفوظ کیا تھا جو کہ 16 دسمبر کو سنایا جانا تھا تاہم وزارت قانون نے عین وقت پران کا تبادلہ کردیا اور اعظم خان کونیا اسپیشل جج سینٹرل تعینات کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے خلاف سندھ کے 3 اضلاع میں درج مقدمات ختم
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے انھیں مزید مقدمات میں گرفتارنہ کرنے کاحکم جاری کیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹرجنرل اور آئی جی سے جواب طلب کررکھاہے جبکہ اعظم سواتی کے خلاف عدالت عالیہ نے صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے دائرکی جس پرعدالت نے پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی سے جواب طلب کیا۔
پولیس نے حکومتی ایما پرسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید دوایف آئی آرزدرج کرلیں اوررہائی میں تاخیری حربے اختیارکیے جا رہ ہیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے انھیں اتوارکوریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیاتھا۔ سندھ سے قبل اعظم سواتی بلوچستان پولیس کی تحویل میں تھے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے اُن کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کاحکم دیا جس کے بعد انھیں سندھ پولیس نے گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News