انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں جج اعجاز احمد بٹر نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 4 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی ان کے موکل کے خلاف 44 مقدمات ہیں، تاریخ لمبی دی جائے جس پر جج نے کہا کہ اچھی بات ہے وکالت زیادہ چلے گی۔
وکیل نے استدعا کی عمران خان کی حاضری ویڈیو لنک پر کر لی جائے ۔
فاضل جج نے عمران خان سے مکالمے کے دوران حکم دیا کہ آپ تفتیش لازمی جوائن کریں اور ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔ آپ نے کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
